مشرق وسطی

شام، قسد اور امریکہ کے مشترکہ کمان پر ڈرون حملہ

شیعیت نیوز: شام کے صوبہ حسکہ میں واقع واشنگٹن اور قسد دہشت گردوں کے مشترکہ کمان پر ڈرون حملہ ہوا ہے۔

المیادین نیوز چینل کے مطابق، امریکہ سے وابستہ شامی ڈیموکریٹک فورس، قسد کے جنگجوؤں کے ترجمان فرہاد شامی نے بتایا ہے کہ آج ترک افواج نے اس گروہ اور امریکی دہشت گرد افواج کی مشترکہ کمان کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں قسد کے دو جنگجو ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

فرہاد شامی نے کہا کہ یہ فوجی کمان حسکہ شہر کے پچیس کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

بعض ذرائع نے بتایا ہے کہ اس ڈرون حملے میں قسد کے اسپیشل یونٹ، امریکی اڈّے اور قسد کے سرغنے مظلوم عبدی کی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

اس حملے کے بعد، قسد نے امریکیوں کے ساتھ مشترکہ ہنگامی اجلاس کا انعقاد کیا۔

یہ بھی پڑھیں : 26 نومبر کو پورے ملک کے عوام قومی سلامتی واستحکام کی خاطر جوق در جوق اپنے گھروں سے نکلیں،علامہ راجہ ناصرعباس

دوسری جانب امریکی افواج نے شام کے 44 چوری شدہ آئل ٹینکروں کو عراق میں اپنے غیر قانونی اڈوں میں منتقل کر دیا ہے۔

ارنا کے مطابق امریکی قابض افواج نے شامی تیل کے ذخائر کو چوری کرنے کے آپریشن کے تسلسل میں شامی سرزمین سے تیل سے بھرے ٹینکروں کے ایک نئے قافلے کو چرا لیا اور عراق میں واقع اپنے اڈوں میں منتقل کر دیا ہے۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (سانا) نے آج بروز منگل کہا کہ قابض افواج کے ذریعے چوری شدہ شامی تیل سے بھرے 44 ٹینکرز کو غیر قانونی محمودیہ کراسنگ کے ذریعے شمالی عراق پہنچایا گیا۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ہفتے بھی امریکی قابض فوج نے شامی گندم اور تیل پر مشتمل 94 ٹرکوں کو چرا لیا اور اس سامان کو غیرقانی کراسنگ کے ذریعے شمالی عراق پہنچا دیا۔

شامی حکومت نے بارہا اس بات پر زور دیا ہے کہ شام کے مشرق اور شمال مشرق میں امریکیوں کا مقصد تیل کی لوٹ مار کے علاوہ کوئی اور مقصد نہیں ہے اور ان کی موجودگی غیر قانونی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button