اہم ترین خبریںپاکستان

26 نومبر کو پورے ملک کے عوام قومی سلامتی واستحکام کی خاطر جوق در جوق اپنے گھروں سے نکلیں،علامہ راجہ ناصرعباس

رواں ہفتہ ملک کی سلامتی و استحام کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اہل وطن بیدار رہیں اور ملک دشمن عناصرکےناپاک عزائم کو ناکام بنانے کیلئے آمادہ بھی رہیں

شیعیت نیوز:  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نےموجودہ ملکی سیاسی بحرانی صورت حال کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ رواں ہفتہ ملک کی سلامتی و استحام کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اہل وطن بیدار رہیں اور ملک دشمن عناصرکےناپاک عزائم کو ناکام بنانے کیلئے آمادہ بھی رہیں،26 نومبر کا دن ملکی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، اس دن پورے ملک کے عوام قومی سلامتی واستحکام کی خاطر جوق در جوق اپنے گھروں سے نکلیں، داخلی خودمختاری اور آزاد خارجہ پالیسی کے حصول کیلئے اس روز باطل نظام حکومت کے خلاف قیام ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سید ناصرشیرازی کی وفد کے ہمراہ سابق وفاقی وزیر ومرکزی رہنما پی ٹی آئی علی امین گنڈا پور سے ملاقات

انہوں نے مزید کہا کہ ناعاقبت اندیشوں کو یہ بات ذہن نشین رکھنا چاہئے کہ یہ وہ وقت نہیں کہ عوام سے ان کے زمانے کے مقبول لیڈر لیاقت علی خان، محترمہ فاطمہ جناح اور بے نظیر بھٹو کو چھین لیا جائے اور وہ Manageبھی ہوجائے اب وہ زمانہ گذر چکا اب ایسی کسی بھی حماقت پر بھرپور عوامی ردعمل بھی سامنے آئے گا اورعوام ملک دشمنوں کو معاف بھی نہیں کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button