اہم ترین خبریںپاکستان

باجوڑ : انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں خطرناک تکفیری دہشت گرد عرفان اللہ ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق باجوڑ کے مضافاتی علاقہ میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں دہشتگرد عرفان اللہ عرف عدنان ولد سید اللہ کی کمینگاہ کو گھیرے میں لیا گیا۔

شیعیت نیوز: سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرتے ہویئ بڑی کامیابی حاصل کر لی ۔ سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی انتہائی مطلوب دہشتگرد کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق باجوڑ کے مضافاتی علاقہ میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں دہشتگرد عرفان اللہ عرف عدنان ولد سید اللہ کی کمینگاہ کو گھیرے میں لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور:محرم الحرام میں تکفیریوں کا بڑا منصوبہ ناکام ،بھاری اسلحہ برآمد

شدید فائرنگ کے تبادلہ میں دہشتگرد عرفان اللہ مارا گیا، دہشتگرد سرغنہ عرفان اللہ کا تعلق مالاکنڈ سے ہے، وہ 2016 سے روپوش تھا اور ٹی ٹی پی کا دہشتگردی کا نیٹورک چلاتا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button