اہم ترین خبریںپاکستان

تکفیریوں کے حربے ناکام ہوگئے، مانسہرہ کی مسجد میں شیعہ سنی مل کر نمازپڑھتے ہیں

وطن عزیز میں دشمن اسلام و پاکستان نے ہمیشہ سے کوشش کی ہے کہ یہاں بسنے والوں کو فرقوں کی بنیاد پر تقسیم کیا جائے، ان مزموم کوششوں میں کچھ کالعدم جماعتیں اور ان کے ’’خالق‘‘ پیش پیش رہے۔

شیعیت نیوز: ضلع مانسہرہ کے گاوں پیراں میں ایک مسجد ایسی بھی ہے، جہاں شیعہ، سنی ایک ہی جگہ عرصہ دراز سے نماز پڑھتے آرہے ہیں۔

یہاں نہ کوئی کسی کی تکفیر کرتا ہے اور نہ ہی کسی کیساتھ تنگ نظری کا مظاہرہ کیا جاتا ہے۔

وطن عزیز میں دشمن اسلام و پاکستان نے ہمیشہ سے کوشش کی ہے کہ یہاں بسنے والوں کو فرقوں کی بنیاد پر تقسیم کیا جائے، ان مزموم کوششوں میں کچھ کالعدم جماعتیں اور ان کے ’’خالق‘‘ پیش پیش رہے۔

تاہم پاکستانی عوام نے ہمیشہ ان تمام تر کوششوں اور سازشوں کو باہمی بھائی چارگی اور ہم آہنگی کے ذریعے ناکام بنایا۔

جس کی ایک جیتی جاگتی مثال خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں دیکھنے کو ملتی ہے۔

جہاں خوبصورت پہاڑوں کی وادیوں میں بسنے والوں نے اپنی حسین سوچ کا عملی اظہار کیا۔

ضلع مانسہرہ کے گاوں پیراں میں ایک مسجد ایسی بھی ہے، جہاں شیعہ، سنی ایک ہی جگہ عرصہ دراز سے نماز پڑھتے آرہے ہیں۔

یہاں نہ کوئی کسی کی تکفیر کرتا ہے اور نہ ہی کسی کیساتھ تنگ نظری کا مظاہرہ کیا جاتا ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button