اہم ترین خبریںپاکستان

کراچی : محرم الحرام سے قبل تکفیریوں کی شرپسندی 1مومن شہید

محرم الحرام کے قریب آتے ہی کراچی میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ سے خوف و ہراس پیدا کرنے کی مذموم کوششیں جاری

شیعیت نیوز : محرم الحرام کے قریب آتے ہی تکفیری دہشتگرد گروہ سپاہ صحابہ نے شیعہ ٹارگٹ کلنگ کرنا شروع کردی۔

ٹارگٹ کلنگ کا مقصد محرم الحرام کے دوران عوام میں خوف و ہراس پیدا کرنا ہے۔

کراچی کی آئشہ منزل پر انچولی کے رہائشی سید رضوان حسین ولد سید اقبال حسین شہید کو فائرنگ کرکے شہید کر دیا گیا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج موصول ہو گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دہشتگرد نے مقتول کے پیچھے سے سر میں گولی ماری۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور:محرم الحرام میں تکفیریوں کا بڑا منصوبہ ناکام ،بھاری اسلحہ برآمد

گولی مارنے کے بعد موبائل اٹھا کر واقعے کو ڈکیتی کا جھوٹا رنگ دینے کی کوشش کی گئی۔

خبر پھیلی تو سوشل میڈیا پر عوام نے بھرپور احتجاج ریکارڈ کروایا۔

عوام نے ریاستی اداروں اور حکومت کو متوجہ کیا کہ محرم الحرام کے قریب ایسے واقعات محرم کے دوران امن و امان کے لئے خطرہ ثابت ہونگے۔

عوام اور تمام شیعہ عمائدین کی جانب سے یہ مطالبہ کیا گیا کہ اس دہشتگرد کو جلد سے جلد گرفتار کرکے اس پورے گروہ کو لگام ڈالی جائے اور باقیوں کے لئے نشان عبرت بنایا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button