مقبوضہ فلسطین

فلسطینی ٹیکنیکل یونیورسٹی پر اسرائیلی قابض فورس کا دھاوا

شیعیت نیوز: اسرائیلی قابض فورس نے جمعہ کے روز فلسطین کی ٹیکنیکل یونیورسٹی کدوری پر دھاوا بول دیا ۔ یہ ٹیکنیکل  یونیورسٹی مغربی کنارے کے شہر طولکرم میں قائم ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی قابض فوج نے کدوری کے کیمپس پر اچانک دھاوا بول اور ٹیکنیکل یونیورسٹی میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے اتار کر لے گئی۔

قابض اسرائیلی فوج نے علاقے میں اپنی نفری میں غیر معمولی اضافہ کر رکھا ہے۔ تاکہ نوجوان فلسطینیوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر سکے۔

قابض اسرائیلی فوج یونیورسٹی کے طلبہ کے خلاف بھی اسی سبب گھیرا تنگ کرنا چاہتی ہے۔ ایک فلسطی نوجوان نے پچھلے دنوں قابض فوج کی ٹیکنیکل یونیورسٹی کے نزدیک چیک پوسٹ پر فائرنگ کی تھی۔

اس سے پہلے فلسطینی مزاحمت کاروں نے طولکرم کے داخلی راستے پر قائم چیک پوسٹ پر بھی حملہ کیا تھا اور بعد ازاں بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئے تھے۔

واضح رہے فلسطینی نوجوانوں نے ان دنوں مزاحمتی کارروائیاں تیز کر رکھی ہیں۔  یہ کارروائیاں قابض فوج کی آئے روز کی جانے والی جارحانہ کارروائیوں اور یہودی آباد کاروں کی شر انگیزیوں کے ردعمل کے سبب بڑھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : داخلی سلامتی ادارے مغربی کنارے میں فلسطینی جنگجوؤں کی مزاحمت سے پریشان

دوسری جانب قابض اسرائیلی فورسز نے  فلسطینی خاندان کا گھر مسمار کر کے در بدر ہونے پر مجبور کر دیا ہے۔ اس خاندان کا گھر اسرائیلی قابض اتھارٹی نے جمعہ کے روز مسمار کیا ہے۔

مکان مسمار کرنے سے پہلے فلسطینی خاندان کے ارکان کو زبردستی نکال دیا گیا۔ حتیٰ کہ انہیں اپنا سامان گھر سے نکالنے کی بھی اجازت نہ دی گئی۔  سامان کو قابض فورسز کے اہلکاروں باہر پھینکا اور دیکھتے ہی دیکھتے گھر کو مسمار کر دیا۔

بتایا گیا ہے کہ یہ گھرہوٹل میں تبدیل کیے جانے سے پہلے البطش خاندان کی رہائش تھا۔  لیکن اس خاندان کو جبراً گھر سے بے گھر کر دیا گیا۔

الخلیل کی میونسپلٹی حکام نے البطش فیملی کو اس طرح بے گھر کرنے اور ان کے گھر کو مسمار کرنے کی مذمت کی ہے اور ان کے حق میں ہر قانونی راستہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

الخلیل میونسپلٹی نے بین الاقوامی برادری اور انسانی حقوق کے اداروں کو بھی اس جانب متوجہ کیا ہے کہ عالمی برادری فلسطین کو یہودیانے کے منصوبے کو رکوائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button