ایس یو سی قائدین علامہ ساجد نقوی اورعلامہ شبیر میثمی کا مفتی رفیع عثمانی کے انتقال پر اظہار افسوس
شیعیت نیوز: ممتاز عالم دین مہتمم جامع دارالعلوم کراچی مفتی محمد رفیع عثمانی کے انتقال پر سربراہ شیعہ علماءکونسل پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا اظہار افسوس،علامہ ساجد نقوی کا مفتی محمد رفیع عثمانی کے انتقال پر مفتی تقی عثمانی سمیت اہل خانہ سے اظہار تعزیت، انہوں نے کہاکہ مفتی رفیع عثمانی کی رحلت سے پیدا ہونے والا خلا بمشکل پر ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے سویڈن نے عراق کو 10 ملین ڈالر کی امداد دی ہے
شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے ممتاز عالم دین مفتی رفیع عثمانی کی رحلت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ مفتی رفیع عثمانی کی علمی مذہبی خدمات سے پاکستان میں علمی مذہبی کاموں کو فروغ حاصل ہوا ہے۔ مفتی رفیع عثمانی کی وفات سےعلمی مذہبی حلقوں میں پیدا ہونے والا خلا مشکل سے پر ہو گا۔ مفتی رفیع عثمانی کی رحلت پر مفتی تقی عثمانی سمیت سوگوار خانوادے سے تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔







