موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے سویڈن نے عراق کو 10 ملین ڈالر کی امداد دی ہے
شیعیت نیوز: سویڈن نے موسمیاتی تبدیلی کو کم کرنے کے لیے عراق کی 10 میلیون و 200 ہزار ڈالر کی مدد کی۔
عراق کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس مالی امداد میں عراق کے مرکز اور جنوب میں زرعی ترقی کے لیے امداد بھی شامل ہے۔
عراقی وزارت زراعت کے ٹیکنیکل ڈپٹی میثاق عبدالحسین نے کہا کہ سویڈش حکومت کی طرف سے یہ تحفہ وسطی اور جنوبی عراق کے گھرانوں کو سمارٹ زرعی پروگرام تیار کرنے، پانی کے انتظام کو بہتر بنانے اور زرعی زمینوں کی لچک کو مضبوط بنانے میں مدد فراہم کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں : پراسرار اور مسلسل برقی حادثات کے بعد اسرائیل کے پانچ بڑے شہر تاریکی میں ڈوب گئے
عراق میں خوراک اور زراعت کی عالمی تنظیم ‘‘FAO’’ کے نمائندے صلاح الحاج حسن نے بھی کہا کہ یہ تحفہ مفید ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ یہ ذہین پانی کے انتظام اور دیگر چیزوں کے ذریعے آب و ہوا کے اثرات کو کم کرنے کے تجربات اور سہولیات فراہم کرتا ہے۔
عراق میں سویڈن کی سفیر جیسیکا سوارڈسٹروم نے بھی کہا کہ میں اس منصوبے کو آگے بڑھاتے ہوئے بہت خوش ہوں، جو وسطی اور جنوبی عراق میں موسمیاتی تبدیلی کو کم کرنے کا سب سے اہم ذریعہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عراق وہ ملک ہے جسے موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے اور سویڈن کی حکومت اس سلسلے میں بغداد حکومت کی مدد کے لیے پرعزم ہے۔







