پاراچنار، شہید علامہ نواز عرفانی کی برسی کے انتظامات کے سلسلے میں انجمن حسینیہ کا اجلاس
شیعیت نیوز: سیکرٹری انجمن حسینیہ پاراچنار عنایت علی طوری کے زیر نگرانی شہید علامہ محمد نواز عرفانی کی آٹھویں برسی کے حوالے سے مرکزی جرگہ ہال پاراچنار میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں عمائدین شریک تھے۔
میٹنگ میں طے پایا کہ اس مرتبہ شہید علامہ نواز عرفانی کی برسی گذشتہ سال کی نسبت زیادہ شایان شان طریقے سے منائی جائے گی اور اس کے لئے تمام تر انتظامات اور ڈیوٹی کی ذمہ داریاں بھی لوگوں کو سونپ دی گئی ہے۔ طے پایا کہ انشاء اللہ 27 نومبر کو شہید علامہ محمد نواز عرفانی کی برسی منائی جائیگی۔







