سیلاب زدہ سڑکوں پر لگائے گئے کٹ ٹھیک نہ کرنا نااہلی کا واضح ثبوت ہے جو کہ المناک حادثات کا باعث بن رہے ہیں ،علامہ راجہ ناصرعباس
شیعیت نیوز: چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجا ناصر عباس جعفری نے سہون شریف مسافر وین حادثے میں 12 بچوں سمیت 20 افراد کی ناگہانی موت پر گہرے دکھ اور غم جبکہ متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کالعدم تکفیری دہشت گرد تنظیموں کو نکیل ڈالے بغیر، پاکستان میں امن ممکن نہیں،وفاق المدارس الشیعہ پاکستان
انہوں نے کہا کہ سیلاب زدہ سڑکوں پر لگائے گئے کٹ ٹھیک نہ کرنا نااہلی کا واضح ثبوت ہے جو کہ المناک حادثات کا باعث بن رہے ہیں صوبائی حکومت حادثے کے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرے۔







