سہیون شریف بس حادثہ ڈرائیور سمیت سندھ حکومت کی غفلت اور نااہلی سانحے کا سبب بنی ہے، علامہ باقرعباس زیدی

17 نومبر, 2022 18:54

شیعیت نیوز: سہیون شریف میں زائرین کی بس کو حادثہ ، صدر ایم ڈبلیوایم سندھ علامہ باقرعباس زیدی کا قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس۔ واقعہ ڈرائیور کی غفلت کے ساتھ ساتھ سندھ حکومت کی ناقص حکمت عملی اور نااہلی کا بھی بین ثبوت ہے ۔ واقعے کی شفاف تحقیقات ضروری ہیں ۔ 18 قیمتی انسانی جانوں کا نقصان ناقابل تلافی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ انڈس ہائی وے پر ٹریفک کی آمد ورفت کو محفوظ بنانے کیلئے مزید موثر اقدامات ناگزیر ہوچکے ہیں، اس روٹ پر آئے دن حادثات معمول بن چکے ہیں، حالیہ دنوں مقامی انتظامیہ کی جانب سے منچھر جھیل کے سیلابی پانی کو روکنے کیلئے کٹ لگایا گیا لیکن حفاظتی انتظامات کو یکسر نظر انداز کیا گیا، انتظامی غفلت اور نااہلی کے سبب آج بھی 18 قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوگئیں اس سانحے کا جواب دے کون ہے ؟؟

یہ بھی پڑھیں: خطیب منبر حرمِ امام حسینؑ علامہ سید ظہیرالحسن نقوی کی عمران خان سے ملاقات وعیادت

انہوں نے سانحے میں جاں بحق تمام زائرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعا کی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ قیامت صغریٰ کی اس گھڑی میں غم زدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

3:48 صبح اپریل 10, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔