خطیب منبر حرمِ امام حسینؑ علامہ سید ظہیرالحسن نقوی کی عمران خان سے ملاقات وعیادت
شیعیت نیوز: خطیب منبر حرم امام حسین علیہ السلام و چئیرمین المصطفی فاونڈیشن نارتھ امریکا علامہ سید ظہیرالحسن نقوی کی سابق وزیر اعظم پاکستان و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات اور عیادت۔
تفصیلات کے مطابق ولایت ٹی وی یو ایس اے کے سی ای او، چیئرمین المصطفیٰ ؐ فاؤنڈیشن نارتھ امریکااور خطیب منبر حرم ِ امام حسینؑ علامہ سید ظہیرالحسن نقوی نے وائس چئیرمین او پی سی پنجاب سید طارق محمود الحسن کے ہمراہ زمان پارک لاہور میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔
یہ بھی پڑھیں: کیا حکومت کو کسی بڑے سانحےکا انتظار ہے ؟؟؟
اس ملاقات میںاوورسیز پاکستانیوں کے وفد بھی شریک تھا، وفد نے خان صاحب کی جلد صحتیابی کیلئے خصوصی دعا کی ، عمران خان نے وفد کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔







