اہم ترین خبریںپاکستان

روندو کہ زلزلہ متاثرین کی امام جمعہ گلگت آغا سید راحت حسین الحسینی سے ملاقات

غا راحت حسین نے حکومتی عہدیداروں اور حکام بالا تک زلزلہ متاثرین کی آواز کو پہنچانے کی یقین دہانی کرائی۔

شیعیت نیوز: امام جمعہ والجماعت جامع مسجد امامیہ گلگت آغا سید راحت حسین الحسینی سے روندو کے زلزلہ متاثرین نے ملاقات کی۔ ملاقات میں زلزلہ متاثرین کو اب تک حکومتی عدم توجہی اور مسلسل نظر انداز کرنے پر 25 نومبر کو سکردو جگلوٹ روڈ پر دھرنا دینے کے حوالے سے حمایت کی اپیل کی گئی۔

اس موقع پر آغا راحت نے اب تک زلزلہ متاثرین کی داد رسی اور متاثرین کی بحالی نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت زلزلہ متاثرین کی بحالی کے لیےفوری اقدامات اٹھائے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور ایران کےوزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، اہم امور پر تبادلہ خیال

انہوں نے زلزلہ متاثرین کے حقوق کے لیے دینے والے دھرنے کی حمایت کا اعلان کیا۔ آغا راحت حسین نے حکومتی عہدیداروں اور حکام بالا تک زلزلہ متاثرین کی آواز کو پہنچانے کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button