اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

پاکستان اور ایران کےوزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، اہم امور پر تبادلہ خیال

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان استوار دوستانہ تعلقات میں روزافزوں توسیع پر خوشی کا اظہار کیا اور افغانستان، خصوصا بےگھر افغانوں کے مسائل کے فی الفور حل کے لئے دونوں ممالک کے قریبی تعاون کی ضرورت پر تاکید کی۔

شیعیت نیوز: گذشتہ شب ایرانی و پاکستانی وزرائے خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور بلاول بھٹو نے ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے موضوعات کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں توسیع، عالمی صورتحال اور خصوصا افغانستان اور بے گھر افغانوں کے مسائل کے فوری حل پر تبادلہ خیال ہوا۔

اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے امامزادہ سید احمد بن موسی علیہما السلام کے مزار پر ہونیوالے دہشتگردانہ حملے کی مذمت پر مبنی پاکستانی موقف کا خیرمقدم کیا اور پاکستان میں آنے والے حالیہ سیلاب پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی حکومت و عوام کی مدد پر ایرانی آمادگی کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سپاہ پاسداران انقلاب کی انٹیلی جنس نے موساد کے جاسوس کو گرفتار کر لیا

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان استوار دوستانہ تعلقات میں روزافزوں توسیع پر خوشی کا اظہار کیا اور افغانستان، خصوصا بےگھر افغانوں کے مسائل کے فی الفور حل کے لئے دونوں ممالک کے قریبی تعاون کی ضرورت پر تاکید کی۔

دوسری جانب وزیر مملکت برائے خارجہ امور بلاول بھٹو زرداری نے بھی ایران و پاکستان کے تاریخی باہمی تعلقات اور مختلف میدانوں میں دونوں ممالک کے دوستانہ رابطے کی جانب اشارہ کیا اور ان تعلقات کو خطے کی اور بین الاقوامی سطح پر دوطرفہ تعاون کے مختلف میدانوں میں توسیع دینے پر تاکید کی۔ اپنی گفتگو کے آخر میں بلاول بھٹو نے احتجاج کے دوران کسی بھی قسم کے تشدد آمیز اقدام یا دہشتگردانہ سرگرمی کی بھی کھل کر مخالفت کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button