ایران

سپاہ پاسداران انقلاب کی انٹیلی جنس نے موساد کے جاسوس کو گرفتار کر لیا

شیعیت نیوز: کرمان سے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی انٹیلی جنس نے ایک موساد کے جاسوس کو اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ تخریبی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے انٹیلی جنس کے شعبے نے کرمان سے موساد کے ایک جاسوس کو گرفتار کر لیا جو خراب کاری کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

رپورٹ کے مطابق گرفتار ہونے والے جاسوس نے اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے انٹرنیٹ پر موساد میں کام کرنے کے بارے میں ایک اشتہار دیکھ کراس میں شمولیت اختیار کی۔

موساد کے جاسوس نے بتایا کہ اس نے موساد کو ایک ای میل کیا جس کے بعد اس پر واپسی کا راستہ ہمیشہ کےلئے بند ہوگیا اور میں ان کے لئے کام کرنے پر مجبور ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں : سیستان و بلوچستان کے عوام اتحاد کا مظہر ہیں، رہبر معظم کے نمائندہ خصوصی

رپورٹ کے مطابق اپنے اعترافات میں حراست میں لئے گئے شخص نے بتایا کہ اس نے موساد کو حمایت حاصل کرنے کے لئے انہیں بتایا تھا کہ وہ ایران میں موساد کے مقاصد کے لئے ہر کام کرنے پر آمادہ ہے اور اسی سلسلے میں میں نے اپنے سارے ڈاکومنٹس موساد کو بھیجے تھے اور میں نے موساد کو بتایا تھا کہ میرا کام کرنے کا پکا ارادہ ہے۔

موساد نے مجھ سے رابطہ کیا اور رکنیت کا فارم مجھے بھیجا اور انہوں نے مجھ سے وٹس ایپ، انسٹاگرام، ٹیلی گرام اور ڈارک ویب کے ذریعے رابطہ کیا۔

موساد کے جاسوس نے بتایا کہ میں ہمیشہ ایک نامعلوم پیج کا استعمال کرتا تھا اور چیٹ کے بعد پیغامات کو ڈیلیٹ کر دیتا تھا۔ جب سے میں نے موساد کا فارم پر کیا تھا اس دن سے مجھے ڈر لگا رہتا تھا کیونکہ مجھے پتہ چل گیا تھا کہ میری زندگی برباد ہوگئی ہے اور مجھے ہمیشہ یہ ڈر رہتا تھا کہ میں پکڑا جاؤں گا اور مجھے معلوم تھا کہ وزارت انٹیلی جنس یا سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی انٹیلی جنس ایک دن ضرور میری تلاش میں آئے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button