اہم ترین خبریںپاکستان

ایم ڈبلیوایم کے وائس چیئرمین علامہ احمد اقبال رضوی کا وفد کا ہمراہ دورہ سکردو، اہم تنظیمی اجلاسوں میں شرکت

سکردو میں علامہ احمد اقبال اور سید اسد عباس کے ساتھ ایم ڈبلیو ایم کی صوبائی کابینہ و پارلیمانی ممبران کا مشترکہ اجلاس ہوا

شیعیت نیوز:  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ احمد اقبال رضوی اور مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی سکردو کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے مختلف وفود سے ملاقاتیں اور اہم تنظیمی نشستوں میں شرکت کی۔

سکردو میں علامہ احمد اقبال اور سید اسد عباس کے ساتھ ایم ڈبلیو ایم کی صوبائی کابینہ و پارلیمانی ممبران کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں صوبائی صدر سید علی رضوی، وزیر زراعت کاظم میثم، رکن کونسل شیخ احمد نوری و دیگر شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: شجاع خانزادہ شہید پردہشت گردانہ حملے میں ملوث کالعدم لشکر جھنگوی کا سہولتکار گرفتار

پارٹی کی صوبائی کابینہ کی صدارت بھی کی اور نومنتخب عہدیداروں سے حلف بھی لیا۔ علامہ احمد اقبال اور سید اسد عباس نے ایم ڈبلیو ایم کے یوتھ کنونشن میں بھی شرکت کی۔ روندو کے زلزلہ متاثرین کے وفد سے بھی ملاقات کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button