اہم ترین خبریںپاکستان

شجاع خانزادہ شہید پردہشت گردانہ حملے میں ملوث کالعدم لشکر جھنگوی کا سہولتکار گرفتار

محکمہ سی ٹی ڈی پنجاب نے خفیہ اطلاع پر کلر سیداں روڈ راولپنڈی میں کاروائی کی، جس میں سی ٹی ڈی نے سابق صوبائی وزیر داخلہ پر خودکش بم دھماکے میں ملوث سہولت کار گرفتار کرلیا ہے۔

شیعیت نیوز: سابق صوبائی وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ شہید پر دہشتگرد حملے میں ملوث سہولت کار گرفتار کرلیا گیا۔ محکمہ سی ٹی ڈی پنجاب نے خفیہ اطلاع پر کلر سیداں روڈ راولپنڈی میں کاروائی کی، جس میں سی ٹی ڈی نے سابق صوبائی وزیر داخلہ پر خودکش بم دھماکے میں ملوث سہولت کار گرفتار کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:زمین امامؑ کے وجود سے باقی ہے اور ہم ان کا انتظار کررہے ہیں،علامہ باقرعباس زیدی

گرفتار ملزم عبداللہ خان میر پور آزاد کشمیر کا رہائشی ہے، ملزم عبداللہ سے بھاری تعداد میں دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔ ملزم دھماکہ خیز مواد کو راولپنڈی اور اسلام آباد میں تخریب کاری کیلئے لے کر جا رہا تھا۔ ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی اور کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے۔ ملزم عبداللہ خان افغانستان مرکز سے تربیت یافتہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button