اہم ترین خبریںپاکستان

غیرملکی طاقتیں پاکستان کو اپنی آماجگاہ بنانا چاہتی ہیں،علامہ وسیم معصومی

علامہ وسیم عباس معصومی سے جامعہ شہید مطہری میں ایم ڈبلیو ایم حسن آباد یونٹ کے اراکین نے ملاقات کی۔ ملاقات میں یونٹ اراکین نے مختلف مسائل کے حوالے سے رہنمائی لی۔

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع ملتان کے صدر علامہ وسیم عباس معصومی سے جامعہ شہید مطہری میں ایم ڈبلیو ایم حسن آباد یونٹ کے اراکین نے ملاقات کی۔ ملاقات میں یونٹ اراکین نے مختلف مسائل کے حوالے سے رہنمائی لی۔

یہ بھی پڑھیں: شیعہ علماءکونسل کے مرکزی رہنما علامہ رمضان توقیر کی ایس یو سی کے سینئر نائب صدر علامہ عارف واحدی سے ملاقات

علامہ وسیم عباس معصومی نے وفد سے ملاقات میں کہا کہ اس وقت پاکستان کو داخلی طور پر کئی چیلنجز کا سامنا ہے، سیاسی طور پر پاکستان کی صورت حال موزوں نہیں ہے، چند طاقتیں اس ملک میں عدم استحکام کو طول دینا چاہتی ہیں، تاکہ پاکستان نہ صرف داخلی بلکہ اقتصادی اور عالمی سطح پر مشکلات کا شکار رہے اور وہ اپنا ایجنڈا کٹھ پتلیوں کے ذریعے پورا کرا سکیں، ہم اس ملک میں غیر ملکی مداخلت کے شروع دن سے مخالف ہیں، غیرملکی طاقتیں پاکستان کو اپنی آماجگاہ بنانا چاہتی ہیں اور بدقسمتی سے ہمارے چند حکمران اس کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button