علامہ شہنشاہ نقوی پر وطن عزیز کے غداروں اور تکفیریوں کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے پابندی عائد کی گئی ہے،علامہ عبدالحسین
شیعیت نیوز: مجلسِ علماء شیعہ پاکستان کی سپریم کونسل کے رکن علامہ سید عبدالحسین الحسینی نے پی ٹی آئی شہریار خان آفریدی کے بھائی کی وفات پر کوہاٹ میں ان کو تعزیت پیش کی اور مرحوم کی نماز جنازہ میں بھی شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کے سیکیورٹی حکام نے امریکی شہری محمد سالم کو گرفتار کر لیا
قبل ازیں نامور عالم دین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کے پنجاب میں داخلے کی عائد پابندی کو سراسر نا انصافی قرار دیتے ہوئےانہوں نے کہا کہ یہ شخصیت عالمی سطح پر اتحاد بین المسلمین کے لئے دن رات کام کر رہی ہے، ان پر پابندی سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ وطن عزیز کے غداروں اور تکفیریوں کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے پابندی عائد کی گئی ہے، اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اس مسئلہ کو حکومت پنجاب کو جلد از جلد حل کرنا چاہئے۔







