سعودی عرب

سعودی عرب کے سیکیورٹی حکام نے امریکی شہری محمد سالم کو گرفتار کر لیا

شیعیت نیوز: سعودی عرب کے سیکیورٹی حکام نے مکہ مکرمہ میں یمنی نژاد امریکی شہری محمد سالم کو گرفتار کرلیا۔

تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق آج سعودی سیکورٹی حکام کی جانب سے یمنی نژاد امریکی شہری محمد سالم کی عمرہ ادا کرتے ہوئے گرفتاری کی اطلاع دی گئی اور عبداللہ مغانی جو ان کے وکیل ہے انہوں نے لکھا کہ یہ امریکی شہری ہے۔ زبانی جھگڑے کی وجہ سے اسے افسران نے گرفتار کر لیا۔

وکیل محمد سالم نے کہا کہ میرے موکل کو یکم نومبر کو گرفتار کیا گیا اور پھر سخت حفاظتی اقدامات کے تحت ایک ایسے حفاظتی مرکز میں منتقل کیا گیا جو سیاسی قیدیوں اور دہشت گردی کے مشتبہ افراد کو رکھنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ محمد سالم (63 سال) اپنے دو بیٹوں کے ساتھ عمرہ کے لیے مکہ مکرمہ گیا اور مسجد الحرام میں داخل ہونے کے لیے قطار میں کھڑے اس کی سیکورٹی فورسز کے ساتھ زبانی جھگڑا ہو گیا جنہوں نے اسے ان کے دونوں بیٹوں سے الگ کر دیا تھا۔ اور پھر دو آدمی جنہوں نے اپنا تعارف لیبیائی کے طور پر کروایا، اس کے پاس آئے اور پوچھا کہ کیا ہوا؟

یہ بھی پڑھیں : ایران و عراق کو سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی مذاکرات کی ضرورت ہے، عبداللہیان

مغانی نے جو اس امریکی شہری کے دو بچوں کے مشاہدات کی بنیاد پر بات کر رہے تھے، مزید کہا کہ اس وقت محمد بہت غصے میں آئے اور غصے سے ان سے کہا کہ اگر مکہ اور مدینہ نہ ہوتے تو میں اس ملک کو جلا دیتا۔

مغانی کے مطابق یہ واضح ہے کہ خود کو لیبیائی کے طور پر متعارف کرانے والے یہ دو افراد خفیہ ایجنٹ تھے اور اس کے بعد محمد سالم کو گرفتار کیا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکن ایمبیسی نے ان کے اہل خانہ کو ان وکلاء کی فہرست فراہم کی ہے جو ان کے کیس پر کام کر سکتے ہیں، لیکن ان میں سے کسی نے بھی ابھی تک کیس وصول کرنے پر رضامندی ظاہر نہیں کی۔

یہ کہتے ہوئے کہ "مجھے امید ہے کہ حکومتوں کے درمیان اختلافات کی وجہ سے شہریوں کو نقصان نہیں پہنچے گا”، اس وکیل نے اس امید کا اظہار کیا کہ واشنگٹن اور ریاض کے درمیان موجودہ سیاسی اختلافات ان کے مؤکل کے ساتھ سلوک کو متاثر نہیں کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ "بالآخر، ہم متحد ہیں، اور اس وقت متحد ہونے سے ہمارے لیے فائدہ ہونا چاہیے، اور یہ سوچنا خوفناک ہے کہ سلیم سخت سلوک کا مستحق ہے۔”

مغانی نے کہا کہ اس نے کوئی حقیقی جرم نہیں کیا اور جو کچھ اس نے کہا اس کا عکس نہیں تھا کہ وہ کیا کرے گا، لیکن اس نے یہ الفاظ غصے میں کہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button