ایران

ایران و عراق کو سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی مذاکرات کی ضرورت ہے، عبداللہیان

شیعیت نیوز: ایرانی وزیر خارجہ نے فواد حسین سے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران، ان کو پھر سے عراق کے وزیر خارجہ کے طور پر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے محمد السودانی کی قیادت میں عراقی انتظامیہ کی تشکیل پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے عراق سے تعلقات بڑھانے کے پختہ عزم پر زور دیا۔

تقریب خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حسین امیرعبداللہیان نے خطے اور دوطرفہ تعلقات میں سلامتی کو ایک اہم عنصر قرار دیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اچھے تعلقات کے باوجود ایران کو کردستان کے علاقے سے خطرہ ہونے کی توقع نہیں ہے اور مرکزی حکومت ان اقدامات کی ذمہ دار ہے۔

انہوں نے مشترکہ سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی مذاکرات کے نتائج پر عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

دراین اثنا عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی سطح پر اطیمیان کا اظہار کرتے ہوئے بغداد اور تہرن کے تعاون کو مشترکہ سلامتی کی ضمانت قرار دیا اور کہا کہ بغداد اپنے ہمسایہ ممالک کو عراقی سرزمین سے خطرہ ہونے کی اجازت نہیں دیتا۔

نیز دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات کے عمل اور نتائج کا جائزہ لیا اور کثیر الجہتی علاقائی تعاون پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران اپنی سلامتی کا دفاع کر رہا ہے، عالمی ایٹمی ایجنسی کا وفد تہران آئے گا، ترجمان کنعانی

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے قطری ہم منصب سے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران، باہمی تعلقات کے فروغ سمیت پابندیوں کی منسوخی کے مذاکرات کی تازہ ترین تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا۔

حسین امیرعبداللہیان اور محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے پابندیوں کی منسوخی کے مذاکرات کی تازہ ترین تبدیلیلوں پر بات چیت کی۔

نیز دونوں فریقین نے باہمی تعاون اور 2022 ورلڈکپ کی میزبانی کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

اس ٹیلی فونک رابطے سے متعلق مزید معلومات شائع نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ "جوزف بورل” اور اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "حسین امیر عبداللہیان” نے پیر کی رات کو ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران، ، پابندیوں کی منسوخی کے مذاکرات اور ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button