یمن

یمن کے صوبے الحدیدہ پر جارح سعودی اتحاد کی جارحیت

شیعیت نیوز: جارح سعودی اتحاد نے اقوام متحدہ کی زیر نگرانی فائر بندی کی ترسٹھ بار خلاف ورزی کرتے ہوئے گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران یمن کے صوبے الحدیدہ کے مختلف علاقوں کو فضائی اور میزائل حملوں کا نشانہ بنایا جبکہ شدید گولہ باری بھی کی۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق یمن کے مغربی صوبے الحدیدہ میں جارح سعودی اتحاد کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لینے والے کنٹرول مرکز نے اعلان کیا ہے کہ سعودی اتحاد نے الحدیدہ کے مختلف علاقوں کو جارحیت کا نشانہ بناتے ہوئے ترسٹھ بار گولہ باری کی۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کا شام میں 72 گھنٹے کے اندر آپریشن کا دعویٰ

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی اتحاد نے الحدیدہ میں حیس اور الجبلیہ کے علاقوں کو ڈرون طیاروں اور جنگی ہتھیاروں سے متعدد بار جارحیت کا نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ کو سعودی اتحاد نے یمن پر جارحیت شروع کی اور اس وقت سے اب تک ہزاروں یمنی عام شہری شہید وزخمی ہو چکے ہیں جن میں تین ہزار سات سو بیالیس بچے شہید اور تین ہزار نو سو بیانوے بچے زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : علامہ ساجد نقوی کا ترکیہ کی استنبول سٹریٹ میںبم دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار

یہی نہیں جارح سعودی اتحاد نے امریکہ اور اپنے اتحادی ملکوں کی حمایت سے یمنی عوام کا محاصرہ بھی کر رکھا ہے اور وہ غذائی اشیا اور دوائیں نیز ایندھن تک یمن منتقل نہیں ہونے دے رہا ہے۔

جنگ کے دوران سعودی اتحاد صرف یمن کی بنیادی اور اقتصادی تنصیبات کو تباہ کرتا رہا جبکہ اس نے یمن میں اسکول مدارس اور طبی مراکز تک کو نہیں چھوڑا اور مساجد تک پر حملے کئے۔

اس کے باوجود سعودی اتحاد یمن میں اپنا کوئی مقصد حاصل نہیں کر سکا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button