مشرق وسطی

اسرائیل کا شام میں 72 گھنٹے کے اندر آپریشن کا دعویٰ

شیعیت نیوز: اسرائیلی فوجیوں نے شام کے اندر 72 گھنٹے کے اندر آپریشن کا دعویٰ کیا ہے۔

صیہونی حکومت نے ایک رپورٹ شائع کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی غاصب فوجیوں کے دستوں نے 72 گھنٹے تک مقبوضہ جولان میں سرحدی باڑ کی دوسری جانب شام کی سرزمین کے اندر آپریشن کیا۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے کان- 11 ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے 72 گھنٹے تک مقبوضہ جولان میں سرحدی باڑ کی دوسری جانب سے شام کی سرزمین میں گھس کر 25 سے زائد ٹینکوں، بکتر بند اور فوجی گاڑیوں کے ساتھ یہ آپریشن انجام دیا۔

یہ بھی پڑھیں : مزاحمت فلسطینی قوم سمیت جارحیت کا شکار ہر قوم کا جائز حق ہے، عبداللطیف قانوع

اس ٹیلی ویژن چینل پر 13 نومبر اتوار کی شب نشر ہونے والی اس رپورٹ کے مطابق، اس مشن میں غاصب اسرائیلی فوجیوں کا مقصد شام میں اسرائیل کے زیر کنٹرول علاقے میں سڑکوں کو کھولنا اور ان لوگوں کے بارے میں اطلاعات حاصل کرنا ہے جو اسرائیلی فوج پر حملہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اس ٹی وی چینل نے جولان میں مذکورہ فوجی آپریشن کے وقت کا ذکر کیے بغیر اپنی بات جاری رکھی اور دعویٰ کیا کہ صیہونی حکومت کی زمینی افواج نے 72 گھنٹے تک مسلسل چلنے والے اس آپریشن میں 25 ٹینکوں، بکتر بند گاڑیوں اور فوجی بلڈوزروں کی مدد لی گئی۔

عرب- 48 ویب سائٹ کے مطابق، صیہونی حکومت کے ایک افسر نے اس رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ اس دراندازی کا بنیادی مقصد علاقے میں غاصب افواج کی ’’موجودگی‘‘ کو ثابت کرنا اور اس بٹالین کی طاقت ظاہر کرنا ہے۔

اس رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ اسرائیلی فوج مقبوضہ جولان کو الگ کرنے والی حفاظتی باڑ کے ساتھ شامی سرزمین کے اندر تقریباً 2 کلومیٹر کے فاصلے پر کنٹرول رکھتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button