اہم ترین خبریںپاکستان

ایم ڈبلیوایم کراچی کے وفد کی جماعت اسلامی کراچی کے امیر انجینئر حافظ نعیم الرحمٰن سےملاقات

دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے ملاقات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے آئندہ بھی مل بیٹھنے پر اتفاق کیا ، امیر جماعت اسلامی کراچی انجینئر حافظ نعیم الرحمٰن نے ایم ڈبلیوایم کے وفد کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے وفد کی امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات، وفد کی قیادت صدر کراچی مولانا شیخ محمد صادق جعفری نے کی جبکہ وفد میں پولیٹکل سیکرٹری جناب مبشر حسن ، صوبائی رہنما حیدر زیدی اور ممبر پولیٹیکل کونسل جناب فرحت عباس شامل تھے، شہر کراچی کے مسائل کے حل کے لئے تفصیلی گفتگو، جماعت اسلامی کے نائب امیر کراچی جناب مسلم پرویز اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

ایم ڈبلیوایم اور جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے شہر قائد میں بلدیاتی الیکشن کے مسلسل تعطل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کا رویہ افسوس ناک اور قابل مذمت ہے،شہر کے گھمبیرعوامی مسائل کا حل فقط بااختیار اوربلدیاتی نظام میں ہی مضمر ہے، جمہوری اقدار کی علمبردار سیاسی جماعت کی جانب سے بلدیاتی الیکشن سے مسلسل فرار ناقابل فہم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شبر رضا آئی ایس او ملتان کے ڈویژنل صدر منتخب، فخر عباس اسسٹنٹ چیف اسکاؤٹ مقرر

دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے ملاقات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے آئندہ بھی مل بیٹھنے پر اتفاق کیا ، امیر جماعت اسلامی کراچی انجینئر حافظ نعیم الرحمٰن نے ایم ڈبلیوایم کے وفد کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button