اہم ترین خبریںپاکستان

شبر رضا آئی ایس او ملتان کے ڈویژنل صدر منتخب، فخر عباس اسسٹنٹ چیف اسکاؤٹ مقرر

کانفرنس میں تمام یونٹس کے اراکین اور سابقین امامیہ نے شرکت کی۔

شیعیت نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان ڈویژن کا 48 واں تعمیر وطن ڈویژنل کنونشن حیدریہ مسجد گلگشت کالونی میں منعقد ہوا۔ کنونشن کا آغاز اجلاس عمومی سے کیا گیا۔ یونٹس نے سہ ماہی رپورٹ پیش کی اور رکن ذیلی نظارت سید فرخ شمشی نے "آئی ایس او کےدستور” پر گفتگو کی۔ بعد از نماز مغربین بزم کمیل کی طرف سے دعائے کمیل کی تلاوت کی گئی۔ جس کے بعد علم حضرت عباس علیہ السلام کے سائے میں شہداء کو اسکاوٹ سلامی دی گئی۔ رکن ذیلی نظارت علامہ غضنفر عباس حیدری نے شرکاء سے خطاب کیا

یہ بھی پڑھیں: خدمت انسانیت کو عبادت سمجھتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے کارکنوں نے ہمیشہ دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنایا ہے، علامہ مقصود ڈومکی

کنونشن کے اختتام پر تعمیر وطن کانفرنس سے رکن ذیلی نظارت حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ غصنفر عباس حیدری، رکن ذیلی نظارت علامہ اقتدار حسین نقوی، مرکزی نمائندہ علی رضا اور رکن مرکزی نظارت ناصر شیرازی نے خطاب کیا۔ کانفرنس کے اختتام پر شبر رضا کو کثرت رائے سے ڈویژنل صدر منتخب کیا گیا۔ جبکہ فخر عباس نئے اسسٹنٹ چیف اسکاؤٹ مقرر ہوئے۔ کانفرنس میں تمام یونٹس کے اراکین اور سابقین امامیہ نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button