محمد اسماعیل آئی ایس او ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن کے نئے صدر منتخب
شیعیت نیوز: محمد اسماعیل کو امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن کا نیا صدر منتخب کرلیا گیا۔ آئی ایس او کے ڈویژنل کنونشنز کا سلسلہ جاری ہے، اس سلسلے میں ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن کا تعمیر وطن کنونشن منعقد ہوا، جس میں آئی ایس کی ڈویژنل کابینہ اور یونٹس مسئولین نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: عوام کو اپنے حقوق کی حصول کیلئے بلا رنگ و نسل و مذہب کی تفریق کے متحد ہونا پڑے گا،علامہ باقرعباس زیدی
کنونشن کے دوران محمد اسماعیل کو صدر آئی ایس او پاکستان ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن برائے سال 23-2022 کثرت رائے سے منتخب کرلیا گیا۔ تمام شرکائے کنونشن نے نومنتخب میر کاررواں کو مبارکباد پیش کی۔







