عوام کو اپنے حقوق کی حصول کیلئے بلا رنگ و نسل و مذہب کی تفریق کے متحد ہونا پڑے گا،علامہ باقرعباس زیدی
شیعیت نیوز: چھاچھرو ضلع تھرپارکر میں صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ علامہ سید باقر عباس زیدی کی پریس کانفرنس۔ پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے صوبائی صدر نے کہا کہ جو قوتیں پاکستان کو غلام بنانا چاہتی ہیں، ہم ان کے مقابلے میں ڈٹے ہوئے ہیں۔ پاکستان کے کسی دشمن کی وطن عزیز کو کمزور کرنے کی سازش کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سودی نظام سے چھٹکارا اور اسلامی نظام کا نفاذ ہی پاکستان کی ترقی کا ضامن ہے، علامہ شبیر میثمی
ان کا مزید کہنا تھا کہ تھرپارکر کی عوام کا استحصال بند کیا جائے، اور یہاں کہ حکومتی نمائندوں کو تھرپارکر کی عوام کے حقوق دینے ہوں گے۔ مزید ان کا کہنا تھا کہ عوام کو بھی اپنے حقوق کی حصول کے لیے بلا رنگ و نسل و مذہب کی تفریق کے متحد ہونا پڑے گا۔پریس کانفرنس میں علامہ سید باقر عباس زیدی کے ہمراہ سیکرٹری تنظیم سازی محمودالحسن اور ضلعی صدر غلام حسین اور تحریک انصاف کے رہنما عبدالغنی گجو بھی تھے۔







