سعودی عرب

سعودی حکام افریقی مہاجروں کا قتل عام کر رہے ہیں، انسانی حقوق تنظیم

شیعیت نیوز: یمنی اور افریقی مہاجروں پر سعودی حکام کے مظالم اور ان کے قتل عام پر انسانی حقوق اور آزادی کی تنظیموں نے شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اس گھناؤنے اقدام کی مذمت کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق اور آزادی تنظیم نے پیر کے روز ایک بیان جاری کیا کہ جس میں آل سعود کو افریقی مہاجروں کے خلاف بہیمانہ جرائم کے لئے ذمہ دار ٹہرانے کی اپیل کی گئی ہے۔ اس بیان میں سعودی عہدے داروں سے بین الاقوامی قوانین پر عمل در مطالبہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران سے روس کو میزائل بھیجے جانے کا کوئی ثبوت موجود نہیں ہے، جوزپ بوریل

انسانی حقوق کی اس تنظیم کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں موجود افریقی مہاجروں کو بہت ہی چھوٹے کمروں میں قید اور ان پر تشدد کیا جاتا ہے۔ بیان میں درج ہے کہ سعودی سرحدی فورسز بعض افریقی باشندوں کو الیکٹرک شاک کے ذریعے اذیت دیتی ہیں جس کے نتیجے میں اب تک متعدد افریقی مہاجر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔

انسانی حقوق اور آزادی کی تنظیم نے عالمی اور مقامی اداروں سے سعودی حکام پر دباؤ ڈالنے اور انہیں بین الاقوامی اور انسانی حقوق کے اصولوں کی یاد دہانی کرانے کی بھی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عراق میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر سپاہ پاسداران کا میزائل حملہ

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں سعودی سیکورٹی افواج کے چنگل سے چھٹکارا حاصل کرنے والے متعدد افریقی باشندوں نے بتایا ہے کہ سعودی سرحدی افواج روزانہ دسیوں ایتھوپین باشندوں کا قتل عام کر رہی ہیں ۔

اس سے قبل یمنی ذرائع ابلاغ نے بھی اعلان کیا تھا کہ سعودی فوج نے سات یمنی شہریوں کو خوفناک تشدد کا نشانہ بنایا اور انہیں بجلی کا شاک دیکر قتل کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button