عراق

عراق میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر سپاہ پاسداران کا میزائل حملہ

شیعیت نیوز: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران نے عراقی کردستان کی مقامی انتظامیہ کے زیرکنٹرول علاقے میں روپوش ہونے والے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو میزائل اور ڈرون حملوں کا نشانہ بناکر تباہ کردیا۔

یہ حملہ اس کے بعد کیا گیا کہ مسلسل انتباہات کے باوجود، عراق کے کردستان کے اعلی عہدے داروں نے دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیاں جاری رہنے کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی برّی فوج نے خبردار کیا ہے کہ یہ میزائلی اور ڈرون حملے اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک ان دہشت گردوں کی سرگرمیاں ختم نہیں ہوجاتیں۔

اس سے قبل گذشتہ آٹھ اکتوبر کو بھی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اعلان کیا تھا کہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کے عمل میں عارضی طور پر وقفہ لایا گیا ہے تاکہ عراقی کردستان کی مقامی انتظامیہ کے اعلی عہدے داروں کو ان دہشت گردوں سے نمٹنے کا موقع دیا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں : مستقبل کے صدر کو لبنان کی مقاومتی عوام کے لائق ہونا چاہیئے، محمد رعد

سابق سپاہ پاسداران انقلاب کے فوجی بیس کیمپ حمزہ سید الشہداء کے کمانڈر برگیڈیر محمد تقی اصانلو نے کہا ہے کہ ہم نے عراقی کردستان کے علاقوں میں میں 70 سے 80 کلومیٹر کے اندر تک کے علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ دہشت گرد گروہ ملک میں حالیہ فسادات اور بلووں میں ملوث تھا جس کے دوران انہوں نے سرکاری اور قومی املاک کو نقصان پہنچایا اور بینکوں کو جلایا جبکہ ملک کے اندر اسلحہ بھی پہنچایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ کچھ دنوں پہلے عراق کی مرکزی حکومت کے حکام اور عراقی کردستان کے عہدیدار ایران آئے تھے اور انہوں نے معاملات کو سنبھالنے کے لئے کچھ وقت مانگا تھا تاہم افسوس کے ساتھ وہ اپنے وعدوں کو پورا نہ کر سکے جبکہ انہیں دیا گیا مقررہ وقت بھی ان کی درخواست پر بڑھایا گیا تھا۔

اس سے قبل سپاہ پاسداران کی برّی فوج کے کمانڈر جنرل محمد پاکپور نے زور دیکر کہا تھا کہ اگر عراقی کردستان کی انتظامیہ نے مناسب اور بروقت ایکشن نہ لیا تو ایرانی افواج دہشت گردوں اور ایران اور انقلاب دشمن عناصر کی تباہی تک اپنے حملے جاری رکھیں گی۔

واضح رہے کہ ان حملوں میں اب تک متعدد دہشت گرد عناصر اور سرغنے ہلاک ہوچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button