ارشد شریف کے قتل میں کون ملوث ہے، طاہر اشرفی نے نیا شوشہ چھوڑدیا

12 نومبر, 2022 22:16

شیعیت نیوز: ہر حکومت میں سعودی امور کیلئے مشیر بننے والے پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے مشرق وسطیٰ حافظ طاہر اشرفی نے لاہور میں پریس کانفرنس میں کہا کہ ارشد شریف کی لاش پر سیاست ہو رہی ہے، جبکہ انہیں بھارتی خفیہ ایجنسی را نے قتل کروایا ہے، کینیا میں را کا ہیڈکوارٹر موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کا سود کے معاملے پر اپیل واپس لینے کا خیرمقدم کرتے ہیں، اسحاق ڈار پاکستان کو سودی نظام کے مکمل خاتمے کے ٹریک پر ڈالنا چاہتے ہیں۔ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ سیاسی استحکام آنے سے پاکستان میں عالمی سرمایہ کاری بڑھے گی، بدقسمتی سے سیاسی عدم استحکام کی صورتحال خراب ہے، جسے بہتر کرنے کی ضرورت ہے اور اس کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو مثبت انداز میں سوچنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: آج عالم اسلام تمام تر وسائل ہونے کے باوجود استعماری قوتوں کا محتاج ہے ،علامہ آغا حسین مقدسی

انہوں نے کہا کہ کنٹینر پر چڑھ کر بلاوجہ تنقید کا نشانہ بنانا عقلمندی کا کام نہیں، اعظم سواتی کے ساتھ جو ہوا وہ قابل نفرت ہے، اعظم سواتی جن لوگوں کے نام لے رہے ہیں، کیا ان کے اہلخانہ نہیں؟ وہ اپنی ڈیوٹی کی وجہ سے خاموش ہیں۔ طاہر اشرفی نے مزید کہا کہ ارشد شریف کو ان لوگوں نے قتل کیا، جو پاکستان میں عدم استحکام چاہتے ہیں، بغیر سوچے سمجھے پاکستان کے سکیورٹی اداروں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، جن کے پاس شواہد ہیں، وہ ان کو سامنے لائیں عدالت میں رکھیں۔

3:58 شام مارچ 13, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔