آج عالم اسلام تمام تر وسائل ہونے کے باوجود استعماری قوتوں کا محتاج ہے ،علامہ آغا حسین مقدسی

12 نومبر, 2022 22:12

شیعیت نیوز: ایام الثاراۃ الحسین کی دو روزہ تقریبات جمعرات کو اختتام پذیر ہوگئیں۔ ایام الثاراۃ کمیٹی مختار فورس والینٹرزکے زیر اہتمام تقریب کی صدارت سربراہ ٹی این ایف جے علامہ آغاسیدحسین مقدسی نے کی ۔

انہوں نے کہاکہ آج عالم اسلام تمام تر وسائل ہونے کے باوجود استعماری قوتوں کا محتاج ہے ،حکمران اگر واقعی محتاجی سے نجات چاہتے ہیں تو انہیں امام زین العابدین کے فرمان پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اللہ سے لو لگانی ہوگی ۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ شہنشاہ نقوی پر پر قسم کی پابندی کو مسترد کرتےہیں، سربراہ جعفریہ الائنس علامہ رضی جعفرنقوی

انہوں نے کہاکہ حضرت مختارثقفیؒ نہایت ہی بہادر ، شجاع اور فصاحت وبلاغت میں اپنی نظیر آپ تھے ۔تقریب سے ایم ایف پی کے چیئرمین چوہدری مشتاق حسین ، علی اجودنقوی ، علامہ سیدقمرحیدرزیدی ، سیدنذیرحسین اور سیدابوذیشان نقوی نے بھی خطاب کیا۔

2:19 شام مارچ 13, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔