مقبوضہ فلسطین

غرب اردن میں فلسطینیوں کے اسرائیلی قابض فوج پر فائرنگ سے حملے، ایک زخمی

شیعیت نیوز: گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مغربی کنارے میں مزاحمتی سرگرمیوں میں اسرائیلی قابض فوج کی صفوں میں ایک اہلکار کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جب کہ فلسطینی شہریوں کی طرف سے اسرائیلی قابض فوج پر 6 فائرنگ، دو دھماکا خیز آلات کے دھماکوں اور مولوٹوف کاک ٹیلوں سے حملے کیے گئے۔

فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں میں یہودی آباد کاروں اور اسرائیلی قابض فوج کی 8 کاروں کو نقصان پہنچایا گیا۔ آباد کاروں کو بھگانے کی 8 کوششیں کی گئیں اور 17 پوائنٹس میں تصادم کا آغاز بھی ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : یوکرینی صدر زیلنسکی امریکہ کی کٹھ پتلی ہے، بیلجیئم کے سینیٹر

القدس میں السعدیہ محلے اور سلوان میں جھڑپیں شروع ہوئیں اور نوجوانوں نے اسرائیلی قابض فوج پر مولوٹوف کاک ٹیل پھینکے جبکہ رام اللہ میں سنجیل، یبرود، البیرہ، بیت ایل اور النبی صالح میں جھڑپیں ہوئیں۔

جنین میں مزاحمتی کارکنوں نے موفودوتان، جبع، حلبوت اور الجلمہ چوکیوں پر فائرنگ کی۔ جنین پناہ گزین کیمپ میں بھی جھڑپیں ہوئیں۔

نابلس میں جھڑپوں کے دوران جوانوں نے پتھر پھینکے، آباد کاروں کا مقابلہ کیا اور حوارہ میں ان کی گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی۔

یہ بھی پڑھیں : سی ٹی ڈی کی کارروائی میں ٹی ٹی پی کا اہم تکفیری وہابی دہشتگرد عبید عرف محمود مارا گیا

قلقیلیہ نے پتھراؤ، آباد کاروں سے مقابلہ اور ان کی گاڑیوں کو تباہ کرنے کے واقعات ہوئے جس کی وجہ سے الفی میناشے اور جنسافٹ کی بستی کے قریب ایک آبادکار خاتون زخمی ہوئی۔

بیت لحم میں عزون اور تقوع اور اریحا میں زبیدات نے آباد کاروں کی گاڑیوں پر پتھراؤ کیا گیا۔

مزاحمتی کارکنوں نے الخلیل کے بیت امر قصبے میں اسرائیلی قابض فوج پر فائرنگ کی۔ انہوں نے آباد کاروں کا بھی مقابلہ کیا اور گوش عتزیون بستی کے قریب پتھراؤ کیا، جب کہ انہوں نے العروب میں آباد کاروں کی گاڑیوں کو تباہ کردیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button