دنیا

یوکرینی صدر زیلنسکی امریکہ کی کٹھ پتلی ہے، بیلجیئم کے سینیٹر

شیعیت نیوز: بیلجیئم کے ایک سینیٹر نے یورپ سے کہا کہ وہ امریکہ کے مطالبات کو نہ مانے اور روس اور یوکرین کے بارے میں اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرے۔

رپورٹ کے مطابق بیلجیئم کے سینیٹر "ایلن ڈیٹیکس” نے کہا کہ "یورپ اور یورپیوں کے فائدے کے لیے ہمیں ولادیمیر زیلنسکی کے شدت پسندانہ رویے کی حمایت نہیں کرنی چاہیے اور یوکرین کی تقسیم اور پابندیوں کے خاتمے پر روس سے اتفاق کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تنازعات کا حل صرف سفارتی جدوجہد ہے جبکہ وائٹ ہاؤس تنازع کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔

بیلجیئم کے اس سینیٹر نے یہ بھی کہا کہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی ایک غیر ملکی ایجنٹ ہے جسے ایک قابل صدر کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے بلکہ وہ امریکہ کا کٹھ پتلی ہے جو تشدد چاہتا ہے اور ہمیں جنگ کی طرف کھینچ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غاصب اسرائیل سے مقابلے کے لئے تیار ہیں، ڈپٹی سیکرٹری جنرل حزب اللہ

روس کے خلاف یورپی پابندیاں صرف یورپ کو ہی نقصان پہنچاتی ہیں اور امریکہ یورپی ممالک کو ہتھیاروں سے لیس کر کے اس مسئلے سے فائدہ اٹھا رہا ہے۔

دوسری جانب برسلز میں نارتھ ریلوے اسٹیشن کے علاقے میں سکیورٹی پر مامور گشت کرنے والے پولیس اہلکاروں پر حملہ آور نے چاقو سے حملہ کیا جس کے بعد دیگر پولیس اہلکاروں نے حملہ آور پر فائرنگ کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چاقو کے حملے سے دو پولیس اہلکار شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک پولیس اہلکار دم توڑ گیا جب کہ پولیس فائرنگ سے زخمی ہونے والا حملہ آور بھی اسپتال میں چل بسا۔

پولیس کے مطابق حملہ آور کو ٹانگ اور پیٹ میں گولیاں لگیں جب کہ حملے کی وجہ فوری طور پر سامنے نہیں آسکی اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button