عراق: بغداد میں ایک امریکی شہری فائرنگ سے ہلاک

08 نومبر, 2022 17:37

شیعیت نیوز: عراقی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ایک امریکی شہری بغداد میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں ہلاک ہوا ہے۔

المعلومہ اور صابرین نیوز کی رپورٹوں کے مطابق بغداد کے الکرادہ خارج علاقے میں مسلح افراد نے ایک امریکی شہری کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگیا۔

دوسری جانب بغداد الیوم نے کینیڈا کی مسلح افواج کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ اس کا ایک فوجی افسر بغداد میں مشتبہ حالت میں انتقال کر گیا۔

ان دو واقعات کے بارے میں مزید تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئیں۔

یہ بھی پڑھیں : عراقی اور سعودی وزرائے دفاع کی بات چیت

دوسری جانب غاصب صیہونی حکومت کو ایک بار پھر اُس وقت خفت اٹھانی پڑی جب جوجوتسو کی ورلڈ چیمپیئن شب میں عراقی کھلاڑی نے اس کے نمائندہ کھلاڑی کے ساتھ مقابلہ کرنے سے انکار کر دیا۔

سحر نیوز/عالم اسلام: ارنا نیوز نے عراق کی جوجوتسو فیڈریشن کے حوالے سے خبر دی ہے کہ پیر کے روز علی البازی نے ابوظہبی میں جاری ورلڈ چیمپیئن شپ کے مقابلوں میں اپنی تیسری پوزیشن سے چشم پوشی کرتے ہوئے صیہونی کھلاڑی کے ساتھ کھیلنے سے انکار کردیا۔

علی البازی کو کانسی کا تمغہ حاصل کرنے کے لئے چھیاسٹھ کلوگرام کی کیٹیگری میں اپنے حریف سے مقابلہ کرنا تھا مگر جب حریف کے قرعہ میں صیہونی حکومت کے نمائندہ کھلاڑی کا نام نکلا تو انہوں نے اُس کے ساتھ کھیلنے سے صاف انکار کردیا اور یوں ایک بار پھر صیہونی حکومت کی غیرقانونی حیثیت دنیا والوں کے سامنے عیاں ہو گئی۔

اس سے قبل بھی عراقی پارلیمنٹ صیہونی حکومت کے ساتھ ہر قسم کے تعلقات کے جرم ہونے کا بل منظور کر چکی ہے۔

خیال رہے کہ کھیل کے میدانوں پر دنیا والوں کی خاصی توجہ ہوتی ہے اور ایسے موقعوں پر صیہونی حکومت کو اب تک بارہا خفت و خواری کا سامنا کرنا پڑ چکا ہے۔ ماضی میں خود صیہونی ذرائع کھیل کے میدانوں میں کھلاڑیوں کے اس قسم کے اقدام کو اپنی حکومت کے لئے ٹینک اور اسلحوں سے زیادہ خطرناک قرار دے چکے ہیں۔

7:37 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top