عراقی اور سعودی وزرائے دفاع کی بات چیت

08 نومبر, 2022 02:52

شیعیت نیوز: عراق اور سعودی عرب کے وزرائے دفاع کے درمیان ٹیلی پر گفتگو ہوئی ہے۔

سعودی عرب کے وزیر دفاع نے اپنے عراقی ہم منصب سے بات چیت کی اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے وزیر دفاع خالد بن سلمان نے اپنے عراقی ہم منصب ثابت العباسی سے دوطرفہ تعلقات اور دفاعی میدان میں مشترکہ تعاون کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں : اگر حکمرانوں نے سنجیدہ اقدامات نہ اٹھائے تو پھر عوامی رد عمل فطری ہے جسکے آگے کوئی نہیں ٹھہر سکتا،علامہ اسداقبال زیدی

سعودی عرب کی وزرائے دفاع نے ایک بیان میں اطلاع دی ہے کہ دونوں ممالک کے وزرائے دفاع نے دفاع کے شعبے میں تعاون اور ہم آہنگی کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کے مفاد کے لیے اس تعاون کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

عراق اور سعودی عرب کے وزرائے دفاع نے دو طرفہ تعلقات اور مشترکہ دلچسپی کے بعض امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

سعودی عرب کے وزیر دفاع نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ میں نے عراق کے وزیر دفاع ثابت العباسی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور انہیں وزیر دفاع منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستانی قوم فقط ایک سائفر کی نہیں، بلکہ قومی معاملات میں پچاس سالہ امریکی مداخلت کا احتساب چاہتی ہے،علامہ مقصودڈومکی

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات اور دفاع کے شعبے میں تعاون اور ہم آہنگی میں پیشرفت کے ساتھ اس تعاون کو مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔

گزشتہ 27 اکتوبر کو ’’کوآرڈینیشن فریم ورک‘‘ نامی شیعہ رابطہ کمیٹی کے امیدوار ’’محمد شیاع السوذانی‘‘ کی حکومت نے اکثریتی ووٹوں سے پارلیمنٹ کا اعتماد کا ووٹ حاصل کیا اور العباسی کو نئی حکومت کا وزیر دفاع مقرر کیا گیا۔

9:04 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top