اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

اسرائیلی ریاستی دہشت گردی، ایک ہفتے میں9 فلسطینی شہید

شیعیت نیوز: فلسطین میں اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں ایک ہفتے کے دوران نو فلسطینی شہید اور دسیوں زخمی ہوگئے۔

فلسطین انفارمیشن سینٹر’معطی‘ کی طرف سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ ہفتے غرب اردن اور القدس میں فلسطینی شہریوں نے 261 مزاحمتی کارروائیاں کیں۔ ان میں 18 کارروائیاں فائرنگ کی،4 گاڑیوں کے ذریعے دشمن فوجیوں کو کچلنے،15 بارودی آلات اور دیگرکارروائیاں کی گئیں۔ 28 اکتوبر سے 3 نومبر کے درمیان کے ایام میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 9 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں میں 21 صہیونی فوجی بھی زخمی ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینیوں نے 78 مقامات پر پتھراؤ کیا، 45 مقامات پر فلسطینیوں نے قابض فوج اور آباد کارون کے حملے پسپا کردیئے۔ 86 محاذ آرائی کے مقامات اور 12 حملوں میں قابض فوج کی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا۔

گذشتہ جمعرات کو 42 سالہ داؤد محمود ریان مقبوضہ بیت المقدس میں قابض کی گولیوں سے شہید ہو گئے، پرانے شہرالقدس میں چاقو حملہ کرنے والے عامر حسام بدر 20 سال، 28 سالہ فاروق جمیل سلامہ اور15 سالہ محمد سمیر خلوف کو جنین پناہ گزین کیمپ میں قابض فوج نے گولی مار دی۔

مزاحمتی جنگجوؤں نے فائرنگ کی کارروائیاں کیں اور مغربی کنارے اور یروشلم کے کئی علاقوں میں دھماکہ خیز آلات اور مولوٹوف کاک ٹیل پھینکے۔

یہ بھی پڑھیں : شہید عامر حلیبہ کی یاد میں سینکڑوں فلسطینیوں کا مارچ

القدس، الخلیل اور قلقیلیہ میں چاقو، فائرنگ اور پتھراؤ کی کارروائیوں میں سات آباد کار اور فوجی زخمی ہوئے۔

بدھ کے روز بیت دقو سے تعلق رکھنے والے 54 سالہ حباس عبدالحفیظ ریان بیت عور چوکی پراسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہو گئے۔

فلسطینی مزاحمت کاروں نے جنین، الخلیل، رام اللہ اور القدس میں دھماکہ خیز آلات اور مولوٹوف کاک ٹیل پھینکے اور فائرنگ کی۔ منگل کے روزجزیرہ نقب کے علاقے عرعر، جنسفوت، اور "شافی شمرون” بستی کے قریب پتھراؤ کے نتیجے میں 3 آباد کار زخمی ہوئے۔

نابلس، جنین، القدس اور رام اللہ میں قابض فوج کی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ اور دھماکہ خیز مواد پھینکا۔

پیر کے روز مقبوضہ بیت المقدس میں حزما کے قریب ایک آباد کار کو پتھروں سے زخمی کیا گیا جب کہ مزاحمتی کارکنوں نے جنین اور نابلس میں قابض فوج کو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کے حملے کیے۔

اتوار کے روز اریحا میں اسرائیلی  فوج نے 49 سالہ برکات موسیٰ عودہ   کو گولیاں مار کر شہید کردیا گیا۔ادھر بیت المقدس میں العیزریہ کے مقام پرایک فلسطینی شہری کی گاڑی کی ٹکر سےپانچ صہیونی فوجی زخمی ہوگئے۔

گزشتہ ہفتے کے روز اسرائیلی فوج نے 35 سالہ مجاہد محمد الجبعری کو الخلیل کے علاقے کریات اربع میں فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا۔ اس موقعے پر مزاحمتی کارروائی میں ایک آباد کار ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button