مقبوضہ فلسطین

شہید عامر حلیبہ کی یاد میں سینکڑوں فلسطینیوں کا مارچ

شیعیت نیوز: سینکڑوں فلسطینی شہریوں نے شہید فلسطینی عامر حلیبہ کے گھر کی طرف مارچ کیا۔ مارچ کرنے والے سینکڑوں فلسطینیوں نے فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے اور آزادی کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے جارہے تھے۔

عامر حلبیہ شہید مقبوضہ یروشلم کے علاقے ابودیس کے بیت حنینا ٹاون کے رہنے والے تھے۔ انہیں  یروشلم میں جمعرات کی صبح اسرائیلی قابض فوج نے فائرنگ کر کے شہید کر دیا تھا۔  عامر حلیبہ نے قابض سکیورٹی افسروں کو چاقو مارنے کی ایک کارروائی کی تھی جس میں تین پولیس افسر زخمی ہوئے تھے۔

اس واقعے کے بعد قابض پولیس کی بھاری نفری نے بیت حنینا میں ان کی  گھر پر دھاوا بول دیا اور عامر حلبیہ کے والدین کو گرفتار کر لیا تھا۔ جمعہ کے روز ان کی رہائش گاہ پر پہنچ کر ان سے اظہار یکجہتی کرنے کے لیے سینکڑوں فلسطینیوں نے مارچ کیا۔

حماس کے سٹوڈنٹ ونگ اسلامک بلاک نے مغربی کنارے کی یونورسٹیوں میں شہید عامر حلبیہ کی یاد منائی اور انہیں برزیت یونیورسٹی کے طلبہ میں سے قرار دیا۔  واضح رہے حماس نے بھی عامر حلبیہ کی شہادت کو ہیروآنہ شہادت قرار دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : سوشل میڈیا کی معاشرتی تباہی سے بچنے کیلئے قانون سازی کی جائے، امام کعبہ السدیس

دوسری جانب مغربی کنارے کے الگ الگ علاقوں میں ہفتے کے روز یہودی آبادکاری مخالف مارچ کو دبانے کے بعد اسرائیلی قابض افواج کے ساتھ جھڑپوں کے دوران درجنوں شہری زخمی ہوگئے۔

نابلس کے قصبوں اور دیہاتوں میں قابض فوج اور آباد کاروں کے ساتھ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب کہ آبادکاروں کی طرف سے آبادکاری مخالف مارچ اور حملوں کو دبایا گیا۔

فلسطینی ہلال احمر نے اطلاع دی ہے کہ بیت دجن میں جھڑپوں کے دوران 13 شہری زہریلی گیس سے دم گھٹنے سے اور ایک ربڑ کی گولیوں سے زخمی ہوئے۔ انہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔

قبل ازیں جمعہ کو نابلس اور قلقیلیہ گورنری کے کئی علاقوں میں قابض فوج اور آباد کاروں کے ساتھ الگ الگ جھڑپیں ہوئیں۔

نابلس میں بیتا اور بیت دجن نامی قصبوں میں جھڑپیں شروع ہوئیں، جس کے دوران متعدد شہری زہریلی گیس سے دم گھٹنے سے متاثر ہوئے۔ یہ جھڑپیں اس وقت ہوئیں جب ان مقامات پر فلسطینی شہریوں نے یہودی آباد کاری کے خلاف ہفتہ وار احتجاج کیا۔

فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی نے اطلاع دی ہے کہ اس کے عملے نے نابلس کے مشرق میں بیت دجن میں قابض ریاست کے ساتھ تصادم کے دوران 4 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔

نابلس کے جنوب میں واقع گاؤں مادما میں قابض فوج اور آباد کاروں کے ساتھ جھڑپیں شروع ہوئیں۔ مقامی فلسطینیوں نے گاؤں کے جنوبی علاقے پر آباد کاروں کے حملے کو پسپا کردیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button