شمالی کوریا نے ایک بار پھر البراعظمی میزائل کا تجربہ کرلیا

04 نومبر, 2022 12:53

شیعیت نیوز: شمالی کوریا نے بین البراعظمی میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، شمالی کوریا کا نیا میزائل مختصر فاصلے تک مار کرنے والا میزائل جنوبی کوریا کی حدود کے 60 کلومیٹر اندرسوکچو شہر میں گرا جس کے باعث علاقے میں فضائی حملے کے الارم بجائے گئے۔ جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے میزائل کے جواب میں 3 میزائل فائر کیے۔ جنوبی کوریا کے صدر اور فوجی حکام نے شمالی کوریا کے اس اقدام میں سرحدی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

جنوبی کوریا کے فوجی حکام کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ روز متعدد میزائل فائر کرنے والے شمالی کوریا نے آج بین البراعظمی میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یوکرین میں امریکی لیبارٹریوں کی تحقیقات کا مطالبہ، چین کی حمایت

طویل فاصلے تک مار کرنے والے شمالی کوریا کے میزائل نے 1 ہزار920 کلومیٹر کی بلندی پر پہنچ کر 760 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔جنوبی کوریا کے حکام کا کہنا ہے کہ بظاہر شمالی کوریا کا میزائل تجربہ ناکام دکھائی دے رہا ہے۔شمالی کوریا نے مختصر فاصلے تک مار کرنے والے دو بیلسٹک میزائل بھی فائر کیے ہیں۔

شمالی کوریا نے نیا میزائل تجربہ کیا ہے۔ تجرباتی طور پر فائر کیا گیا میزائل شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کا میری ٹائم بارڈر عبور کر کے جنوبی کوریا کے علاقے میں گرا۔ رپورٹس کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کی 1945 میں تقسیم کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب شمالی کوریا کی طرف سے فائر کیا گیا میزائل جنوبی کوریا میں گرا ہے۔

شمالی کوریا کے نئے میزائل تجربات کے دوران جاپان میں ایمرجنسی الرٹ جاری کردیا گیا تھا شمالی علاقوں میں رہنے والوں کو گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ گزشتہ روز شمالی کوریا نے تجرباتی طور پر متعدد میزائل فائر کیے تھے جس کے جواب میں جنوبی کوریا نے بھی میزائل فائر کیے۔ امریکا اور دیگر ممالک نے شمالی کوریا کو نئے میزائل تجربات پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

12:49 صبح مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top