اسرائیل کے عام انتخابات میں انتہا پسند نیتن یاہو کے اتحاد کی کامیابی

04 نومبر, 2022 12:40

شیعیت نیوز: اسرائیل کے عام انتخابات میں سابق وزیراعظم نیتن یاہو کے دائیں بازو اتحاد نے کامیابی حاصل کرلی۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق 88.6 فیصد ووٹوں کی گنتی کے بعد لیکوڈ پارٹی کو 32، یش اتید کو 24، آر زیڈ پی کو 14، نیشنل یونیٹی پارٹی کو 12 اور شاس کو 11 سیٹیں ملیں۔

اسرائیل کے عام انتخابات میں سیاسی پارٹی ’لیکوڈ‘ سب سے آگے ہے اسی کے ساتھ بنیامن نیتن یاہو ایک بار پھر سے اسرائیل کا اقتدار سنبھالنے جا رہے ہیں۔ انتہا پسند نیتن یاہو کو حکومت بنانے کے لیے اسرائیل کے صدر کی طرف سے باضابطہ دعوت دی جائے گی۔

صیہونی وزیر اعظم یائیر لاپد نے شکست تسلیم کرتے ہوئے نیتن یاہو کو جیت پر مبارکباد دی ہے۔

ووٹوں کی مکمل گنتی کے بعد حتمی نتائج کے مطابق نیتن یاہو کے دائیں بازو اتحاد نے 64 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔

اسرائیل میں حکومت سازی کیلئے پارلیمنٹ کی 120 میں سے 61 نشستوں پر اکثریت حاصل کرنا ضروری ہوتا ہے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ ہر چند کہ نیتن یاہو حکومت بنانے جا رہے ہیں تاہم اس بار بھی وہ مضبوط حکومت بنانے میں ناکام رہیں گے اور بننے والی حکومت بھی گزشتہ حکومتوں کی طرح دیر پا نہ ہوگی۔

واضح رہے کہ اس سے نیتن یاہو کو اپنے پچھلے وزارت عظمیٰ کے دور میں سخت عوامی اعتراضات کے علاوہ بد عنوانیوں کے مختلف مقدمات کا سامنا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مغربی عالمی دہشت گردوں کو یوکرین کی مدد کیلئے کی ایف میں جمع کر رہے ہے، پتروشیف

دوسری جانب اسرائیلی قابض فوج کے ترجمان نے اعتراف کیا ہے کہ جنوبی مقبوضہ فلسطین میں ایک فوجی اڈے کے اندر ایک آرمی اسٹور ہاؤس سے دسیوں ہزار گولیاں غائب ہیں۔

عبرانی چینل 12 نے کہا کہ گذشتہ بدھ کو جنوب میں واقع فوجی اڈے کے گودام سے درجنوں گولہ بارود کے ڈبے "چوری” کر لیے گئے۔ فوج اس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔

گذشتہ چند برسوں کے دوران قابض فوج کے فوجی اڈوں پربڑے محافظ نظام اور قلعہ بند دروازوں کی موجودگی، اونچی خاردار الیکٹرانک باڑ، کلوز سرکٹ کیمروں اور سخت حفاظتی انتظامات کےباوجود ہتھیاروں کی چوری یا ان کی لوٹ مار کے واقعات سامنے آئے ہیں۔

قابض حکومت کے سرکاری حکام ہمیشہ ان "چوریوں” کو سنجیدگی سے دیکھتے ہیں۔ اس ڈر سے کہ انہیں اسرائیلی اہداف کے خلاف کارروائیوں کے لیے استعمال کیا جائےگا، لیکن مبصرین کے مطابق ایسے واقعات کی روک تھام انہیں ابھی تک کوئی کامیاب حل نہیں ملا ہے۔

3:54 صبح مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔