مغربی عالمی دہشت گردوں کو یوکرین کی مدد کیلئے کی ایف میں جمع کر رہے ہے، پتروشیف

04 نومبر, 2022 12:34

شیعیت نیوز: روسی نیشنل سیکیورٹی کے سربراہ پتروشیف نے کہا ہے کہ واشنگٹن اور لندن بین الاقوامی دہشت گردوں کو کی ایف کی مدد کےلئے یوکرین میں لا رہے ہیں۔

تاس نیوز ایجنسی کے مطابق روسی نیشنل سیکورٹی کے سربراہ نیکولائی پتروشیف نےدولت مشترکہ ممالک کے سیکورٹی سربراہوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روس کے یوکرین میں خصوصی آپریشن کے دوران امریکہ اور برطانیہ کی انٹیلی جنس ایجنیساں بین الاقوامی دہشت گردوں کو کی ایف حکومت کی مدد کےلئے بیرونی ممالک سے یوکرین لا رہےہیں۔

یوکرین میں غیر ملکی دہشت گردوں کی موجود کے بارے میں روس کے وزیر خارجہ نے بھی کہا ہے کہ مغربی ممالک نے یوکرین کی آڑ میں روس کے خلاف ایک وسیع جنگ شروع کر رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سلامتی کونسل میں ایران مخالف آریا فارمولا اجلاس کی چین اور روس کی مخالفت

اس سے پہلے بھی روس کی جانب سے یہ اعلان کیا جا چکا ہے کہ ماسکو کا مقابلہ کرنے کے لئے مغرب، دہشت گردوں کو یوکرین بھیج رہا ہے۔

روسی حکام کے ممابق گزشتہ دو ہفتے کے دوران جنگ میں کم از کم 200 غیر ملکی دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ماسکو نے ہفتے کے دن اعلان کیا تھا کہ وہ یوکرین کی جانب سے کریمیا کی بندرگاہ سواستوپل پر دہشت گردانہ حملے کے بعد گندم کی راہداری کی معاہدے سے علیحدگی اختیار کر رہاہے۔

روسی وزارت دفاع نے اس معاہدے سے علیحدگی کی وجہ یوکرین میں برطانوی ماہرین کی مدد سے سیواستوپول میں روسی بحری بیڑے پر ڈورن حملے ہونا بتائی تھی۔

جمعرات کے دن ماسکو نے اعلان کیا تھا کہ وہ ترکی اور اقوام متحدہ کی ثالثی سے دوبارہ یوکرینی گندم کی ایکسپورٹ معاہدے میں دوبارہ شریک ہونے پر راضی ہوگیا ہے۔

5:19 صبح مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔