ایم ڈبلیوایم اور ایس یو سی خیبرپختونخوا کے صوبائی صدور کی ڈی آئی جی ہزارہ ڈویژن سے ملاقات

03 نومبر, 2022 18:02

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر علامہ جہانزیب علی جعفری اور شیعہ علماء کونسل کے صوبائی آرگنائزر علامہ زاہد حسنین بخاری کی قیادت میں اہل تشیع کے ایک وفد نے ڈی آئی جی ہزارہ ڈویژن ذیشان اصغر سے ملاقات کی۔

ملاقات کرنے والے وفد میں صوبائی چیئرمین عزاداری کونسل ایم ڈبلیو ایم نیئر عباس جعفری، ایم ڈبلیو ایم ایبٹ آباد کے صدر سید شجر علی کاظمی، سابق صدر ایم ڈبلیو ایم ہری پور شیر علی اور سابق امیدوار تحصیل ناظم سید زوار علی نقوی شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ شبیر میثمی کی سربراہی میں ایس یو سی وفدکی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے ملاقات ، پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی کو سراہا

شیعہ رہنماوں نے نئے ڈی آئی جی کی تعیناتی کا خیرمقدم کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ ان کے دور میں ہزارہ ڈویژن میں مزید امن و امان قائم ہو گا اور مجرموں کا ہزارہ ڈویژن سے مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

8:09 شام مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔