علامہ شبیر میثمی کی سربراہی میں ایس یو سی وفدکی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے ملاقات ، پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی کو سراہا

03 نومبر, 2022 17:35

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد نے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی سربراہی میں گلگت بلتستان کے وزیراعلی خالد خورشید سے ملاقات کی۔ اس موقع پر صوبائی وزراء بھی موجود تھے۔ وفد میں وزیراعلی کے مشیر محمد علی قائد، ممبر اسمبلی ایوب وزیری، شیعہ علماء کونسل پاکستان رابطہ کمیٹی کے سربراہ علامہ شیخ مرزا علی، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ، صوبائی رہنماء حاجی دیدار علی، رابطہ کمیٹی کے جنرل سیکرٹری حاجی یوسف آخونزادہ، علامہ سید حسن فلسفی، علامہ احمد ترابی، حاجی محمد الیاس، شبیر حافظی اور دیگر رہنماء شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پر امن احتجاج ہر کسی کا آئینی حق ہے اس طرح کے سفاکانہ حرکات سے قوم خوفزدہ ہونے والی نہیں ہے، ممبر جی بی کونسل شیخ احمد نوری

میٹنگ میں مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے گلگت بلتستان میں ترقیاتی کام انجام دینے پر وزیر اعلیٰ کے اقدامات کو سراہا جبکہ بعض عوامی مسائل سے وزیر اعلیٰ کو آگاہ کیا اور مسائل کے حل کی امید ظاہر کی۔ جبکہ وزیر اعلیٰ نے گندم کی سبسڈی کے حوالے سے عوام کی مشکلات کو حل کرنے کی یقین دلایا۔

انہوں نے تعلیم اور ٹریڈ کے شعبے میں اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں اسکردو ایئرپورٹ پر انٹرنیشنل فلائٹس جلد چلانے کا بھی عندیہ ظاہر کی۔ جبکہ شہداء کی معاوضے بھی جلد اداء ہو جانے کا یقین دلایا۔ وفد نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے اقدامات کو سراہا اور باہمی تعاون کے ذریعے عوامی مسائل کو حل کرنے پر اتفاق کیا۔

 

9:42 شام مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔