پر امن احتجاج ہر کسی کا آئینی حق ہے اس طرح کے سفاکانہ حرکات سے قوم خوفزدہ ہونے والی نہیں ہے، ممبر جی بی کونسل شیخ احمد نوری

03 نومبر, 2022 15:08

شیعیت نیوز: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے ممبر جی جی کونسل و سیکریٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شیخ احمد علی نوری نے کہا کہ حقیقی آزادی مارچ میں عمران خان پر حملہ ملک کو عدم استحکام کی طرف لے جانے کی ناکام کوشش ہے۔اس وقت قومی اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے،پاکستانی غیور عوام ملک میں حقیقی آزادی کی تحریک کو کامیاب کرنے کے لیے اس سے زیادہ بڑھ چڑھ کر حصہ لے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سیلاب کی تباہی سے بڑا المیہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی بے حسی ہے،علامہ مقصود ڈومکی

انہوں نے کہا کہ پر امن احتجاج ہر کسی کا آئینی حق ہے اس طرح کے سفاکانہ حرکات سے قوم خوفزدہ ہونے والی نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت پوری قوم چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور دیگر رہنماؤں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں ۔

5:38 صبح مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔