چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی پر زور مذمت کرتے ہیں ، سیدہ معصومہ نقوی

03 نومبر, 2022 15:05

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کیا وجہ ہے کہ ایک پر امن قافلے اور پر امن لانگ مارچ کو نشانہ بنایا گیا اور بد امنی پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ؟ وہ تمام عوامل جو عوام دشمن اور آزادانہ انتخابات کےخلاف ہیں اور اوچھے ہتکھنڈے استعمال کر کے ملک میں افراتفری کی کیفیت پیدا کر رہے ہیں مقتدر اداروں کی ذمہ داری ہے کہ ان حملہ آوروں کو عوام کے سامنے بے نقاب کرے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان پر حملہ ملکی سالمیت پر حملہ اور عالمی سازشوں کا شاخسانہ ہے، وزیر زراعت و پارلیمانی لیڈر کاظم میثم

ان کا کہنا تھا کہ ہم چیئرمین تحریک انصاف جناب عمران خان اور ان کی ٹیم کی صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں اور امید کرتے ہیں کہ اس پر امن تحریک کے نتیجے میں ملک میں آزادانہ انتخابات کی راہ ہموار ہوگی۔

4:24 صبح مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔