عمران خان پر حملہ ملکی سالمیت پر حملہ اور عالمی سازشوں کا شاخسانہ ہے، وزیر زراعت و پارلیمانی لیڈر کاظم میثم

03 نومبر, 2022 14:55

شیعیت نیوز: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے صوبائی وزیر زراعت و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان محمد کاظم میثم نے کہا کہ عمران خان پر حملہ ملکی سالمیت پر حملہ اور عالمی سازشوں کا شاخسانہ ہے۔ پاکستان میں کسی بھی مقبول عوامی لیڈر کو قیادت دینا پاکستان کو اپنی کالونی سمجھنے والی عالمی سامراجی طاقتوں کے لیے ناقابل برداشت ہے۔ ہر عوامی لیڈر کو مقامی سہولتکاروں کی مدد سے راستے سے ہٹا ملک کی ریت رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، علامہ ناظر عباس تقوی

انہوں نے کہا کہ ٹارچر، گرفتاریاں، ایف آئی آرز، منفی پروپیگنڈے اور ہر ممکنہ ناجائز حربے کے باوجود عمران کی مقبولیت میں اضافہ اور ضمنی انتخابات میں عوامی فیصلے کے بعد مخالفین اوچھے ہتھکنڈے پر اترے ہوئے تھے۔ آج کا یہ افسوسناک واقعہ انتہائی بزدلانہ اور پاکستان پر حملہ ہے۔ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے حقیقی آزادی کے بیانیے کو کبھی ختم نہیں کیا جاسکتا۔ خان صاحب اور دیگر ساتھیوں کی جلد شفایابی کے لیے دعا گو ہوں۔

3:03 صبح مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔