عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، علامہ ناظر عباس تقوی

03 نومبر, 2022 14:01

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی کی جانب سے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے لانگ مارچ پر فائرنگ کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان پر قاتلانہ حملے کا واقعہ لاقانونیت کا شاخسانہ ہے، علامہ ساجد نقوی

سوشل میڈیا پر جاری کردہ اپنے بیان میں ایس یو سی رہنما نے کہا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں، فائرنگ میں ملوث ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حملے میں تحریک انصاف کے زخمی قائدین کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔

 

12:16 صبح مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top