عمران خان پر قاتلانہ حملے کا واقعہ لاقانونیت کا شاخسانہ ہے، علامہ ساجد نقوی
شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے پی ٹی آئی کے جلسے میں فائرنگ کی مذمت کی گئی ہے۔ میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں ایس یو سی سربراہ نے کہا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کا واقعہ لاقانونیت کا شاخسانہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور ان کے ساتھیوں پر قاتلانہ حملہ ، اسپتال منتقل
علامہ ساجد نقوی نے مزید کہا کہ واقعے کی تحقیقات کر کے حقائق منظر عام پر لائے جائیں۔ علامہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے زخمیوں کی جلد شفا یابی کی دعا بھی کی گئی۔







