نابلس میں اسرائیلی فوج اور آباد کاروں کے حملوں میں متعدد فلسطینی شہری زخمی

03 نومبر, 2022 12:11

شیعیت نیوز: فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں قابض اسرائیلی فوج کے حملوں میں متعدد فلسطینی شہری زخمی ہوگئے، جب کہ آباد کاروں نے وہاں زیتون چننے والوں پر حملہ کیا۔ قابض فوج نے قلقیلیہ میں زمینوں کو بلڈوز کیا اور وادی اردن میں متعدد خاندانوں کو بے دخل کردیا۔

قابض افواج کی جانب سے شہر نابلس کے جنوب میں واقع حوارہ چیک پوائنٹ پر محاصرہ توڑنے کے لیے نکالے گئےجلوس کو دبانے کےاسرائیلی فوج نے آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہری زخمی دم گھٹنے سے متاثر ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی مقاومتی گروہ عرین الاسود کی غاصب صیہونی ریاست کو دھمکی

قابض فوج نے تقریباً تین ہفتے قبل شہر پر مسلط کردہ محاصرہ توڑنے کے لیے منعقدہ تقریب میں شریک افراد کو آنسو گیس کے بموں سے نشانہ بنایا۔

شہر نابلس کے جنوب میں آباد کاروں نے قریوت کی زمینوں میں زیتون چننے کے دوران متعدد خواتین پر حملہ کیا۔

آباد کاروں نے فصل چوری کرنے کی کوشش میں زیتون چننے والی خواتین پر حملہ کیا اور قابض فوج نے قریوت قصبے کے مغربی جانب صنعہ کے علاقے میں اپنی جان بچانے کے لیے آنے والے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں : حالیہ واقعات سڑکوں پر ہونے والے صرف فسادات نہیں تھے بلکہ ہائبرڈ جنگ تھے، رہبر انقلاب

اسرائیلی قابض فوج نے شمالی وادی اردن کے علاقے خیربیت حمصہ الفوقہ میں چھ خاندانوں کو فوجی مشقوں کے بہانے ان کے گھروں سے بے دخل کردیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فورسز نے ان خاندانوں کو تربیت کے لیے نکالے جانے کے آخری ہفتے کے آخر میں مطلع کیا تھا۔

متاثرین میں  ياسر محمود أبو الكباش، سند ياسر أبو الكباش، عبد العزيز عيسى أبو الكباش، علي عيسى أبو الكباش، محمد إبراهيم أبو الكباش اور صهيب إبراهيم أبو الكباش کے خاندان شامل ہیں۔

12:31 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top