فلسطینی مقاومتی گروہ عرین الاسود کی غاصب صیہونی ریاست کو دھمکی

03 نومبر, 2022 12:03

شیعیت نیوز: فلسطینی مقاومتی گروہ عرین الاسود نے ناجائز صیہونی ریاست کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے اچانک حملوں سے صیہونی ریاست ہل کر رہ جائے گی۔

المیادین ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق فلسطینی مقاومتی گروہ عرین الاسود نے اپنے بیان میں اعلان کرتےہوئے کہاہے کہ غاصب صیہونی دشمن نے گمان کر لیا ہےکہ وہ عرین الاسود کا خاتمہ کر سکتا ہے لیکن اس نے شکست کھائی۔ دشمن ہمارے گروہ کے بارے میں کچھ بھی نہیں جانتا اور وہ ہمارےشدید ضربوں اور اچانک حملوں سے ہل کر رہ جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق عرین الاسود مقاومتی گروہ نے صیہونی حکومت سے مخاطب ہوکر کہا کہ جب تم نے رائد الکرامی کو شہید کیا تھا تو اس وقت مقاومت نے تمہارے سینکڑوں فوجیوں کو ہلاک کرکے تمہیں حیران کر دیا تھا۔ جنین، الخلیل، نابلس اور رام اللہ بھی تمہیں حیران کر دیں گے۔جو یہ فکر کرتا ہے کہ ہمارا جذبہ ٹھنڈا ہو گیاہے وہ وہم کی حالت میں ہے، ہم ایک گرجتا ہوا آتش فشاں ہیں۔

فلسطینی مقاومتی گروہ نے اپنے بیانیہ میں فلسطینیوں سے مخاطب ہوکر کہا ہے کہ آپ اس لائق ہیں کہ ہم آپ کےلئے سپر اور شمشیر بنیں، مقاومت آپ کو تنہا نہں چھوڑے گی اور ہم آپ کو ذلیل نہیں ہونے دیں گے۔

عرین الاسود نیا بننے والا فلسطینی مقاومتی گروہ ہےجس نے گزشتے ہفتوں میں صیہونیوں کے خلاف متعدد آپریشن انجام دئیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : فدائی حملے میں فلسطینی یوسف ریان شہید، اسرائیلی فوجی شدید زخمی

دوسری جانب اسرائیلی قابض فوج نے فلسطینی عوام کی املاک کی مسمامری کی مہم جاری رکھتے ہوئے بدھ کے روز مغربی کنارے کے میں مختلف کارروائیاں کی ہیں۔  یہ کارروائیاں صبح سویرے کی گئیں۔

ان مسماری کارروائیوں کا ایک روائتی جواز یہ گھڑا گیا کہ ان فلسطینی شہریوں کے مکانات کی تعمیر کے لائسنس موجود نہیں تھے۔

مقامی ذرائع کے مطابق قابض فوجی نے اس سلسلے میں الولاجہ گاوں پر صبح سویرے دھاوا بول کر تین زیر تعمیر گھروں کو یہ مسمار کر دیا ۔ ان میں  ایک موبائل گھر بھی شامل تھا۔ الولاجہ گاوں بیت لحم کے شمال مغرب میں واقع ہے۔

جنین کے علاقے میں اسی طرح کی مسماری کارروائی کرتے ہوئے جلبون نامی گاوں میں دو گھر مسمار کر کے رہائشیوں کو صبح سویرے بے گھر کر دیا ۔

ایک اور مسماری کا  واقعہ نابلس کے جنوب مشرق میں پیش آیا ہے۔ یہاں قصرہ نامی گاوں کی زرعی زمین پر بلڈوزر پھیر دیا گیا۔ نیز بھیڑوں کے لیے کھیتوں میں بنائے گئے باڑے کو بھی غیر قانونی قرار دے دیا۔

11:08 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top