اہم ترین خبریںپاکستان

شیراز جیسے بزدلانہ حملے امریکا اور اسکی بغل بچہ داعش کے مذموم عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے،علامہ راجہ ناصرعباس

ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے مشہد مقدس میں علمائے کرام پر حملے اور اب شیراز میں زائرین پر فائرنگ جیسے واقعات ایرانی قوم اور قیادت کے جذبہ جہاد کو کمزور نہیں کرسکتے

شیعیت نیوز: داعش نے عراق و شام میں اپنی بدترین کا شکست کا بدلہ ایران کے اندر لینا شروع کردیا ہے۔مقدس مقامات پر دہشت گرد حملےاور زائرین کا قتل عام داعش کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے۔ایسے بزدلانہ وار داعشی دہشت گردی کے خلاف محور مقاومت کی استقامت کو کمزور نہیں کرسکتے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے ایران کے تاریخی شہر شیراز میں امام زادہ شاہ چراغ(ع) کے مزار مقدس پرہونے والے داعشی دہشت گردانہ حملے اور قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر میڈیا سیل سے جاری اپنے مذمتی و تعزیتی بیان میں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: معروف کرکٹر شاہد آفریدی کی علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی سے خصوصی ملاقات

انہوں نے کہاکہ مشرق وسطیٰ خصوصاً یمن، عراق، شام ، لبنان اور فلسطین میں امریکا ، اسرائیل اور آل سعودکے مذموم عزائم اور ان کی بغل بچہ دہشت گرد تنظیم داعش کو ناکو چنے چبوانے میں ایرانی مذہبی قیادت نے مرکزی کردار ادا کیاہے، یہی قیادت گریٹر اسرائیل کی راہ میں بھی سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ اب تک امریکا اور اس کے حواری اربوں ڈالر آگ اور بارودمیں جھونک کر بھی اپنے شیطانی منصوبوں میں کامیاب نہ ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں: داعی وحدت، حریت رہنما مولانا عباس انصاری کے جلوس جنازہ میں اتحاد بین المسلمین کا عملی مظاہرہ

ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے مشہد مقدس میں علمائے کرام پر حملے اور اب شیراز میں زائرین پر فائرنگ جیسے واقعات ایرانی قوم اور قیادت کے جذبہ جہاد کو کمزور نہیں کرسکتے، انشاءاللہ جبھہ مقاومت کے پیروکار رہبر انقلاب آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی قیادت میں پہلے سے زیادہ قوت وتوان کے ساتھ ان تکفیری دہشت گردوں کا تعقب جاری رکھیں گے۔ پاکستان کے غیور عوام دہشت گردی کے نتیجے میں جام شہادت نوش کرجانے والے اپنے ایرانی بہن بھائیوں کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button